ملتان‘ وہاڑی (سٹاف رپورٹر ،نمائندہ جنگ) پنجاب بار کونسل کی جانب سے ملتان کی ماتحت عدالتوں میں گزشتہ روز ہڑتال کی کال کی گئی ملتان میں وکلاء ہڑتال کے باعث عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک عدنان احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وکلاء کے خلاف درج جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی ہے سینیر قانون دان سید محمود الحسن گیلانی کو انصاف کی فراہمی کے لئے ہڑتال کر رہے ہیں ،نجاب بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ وکلاء برادری نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کر دیا، ۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر شعبان غفور ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہڑتال پنجاب بھر میں وکلاء کے گھروں پر پولیس کے غیر قانونی چھاپوں، بلاجواز گرفتاریوں اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج کے خلاف کی جا رہی ہے۔۔صدر بار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرفتار وکلاء کو فوری رہا کیا جائے، درج مقدمات ختم کیے جائیں۔