• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں وفاق و صوبے فوری امدادی سرگرمیاں تیز کریں‘جماعت اہلسنت

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی، ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان قادری، چیئرمین سپریم کونسل پیر امین الحسنات شاہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، صوبائی امیر پنجاب پیر سید خلیل الرحمٰن شاہ، صوبائی ناظم اعلیٰ مولانا محمد فاروق خان سعیدی، صوبائی امیر سندھ پیر سید سردار علی جیلانی، صوبائی ناظم اعلیٰ مولانا محمد اکرم سعیدی، امیر شمالی علاقہ جات پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی، ناظم اعلیٰ پیر عبید ستی، ناظم اعلیٰ کے پی کے صاحبزادہ زاہد محمود قریشی، صوبائی امیر بلوچستان پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی، آزاد جموں و کشمیر کے امیر سید محمد اسحاق نقوی اور ناظم اعلیٰ سید کبیر حسین شاہ ہمدانی نے بونیر اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک قدرتی آفات کے شدید خطرات سے دوچار ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری ناکافی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ خدمت کا ہے، لہٰذا اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یک جہتی کا مظاہرہ کیا جائے، رہنماؤں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر ایسا مربوط نظام تشکیل دیں ، قائدین نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ملتان سے مزید