ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ اور جعل ساز مافیا کےخلاف کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے میاں چنوں میں جعلی دودھ بنانے والے کولیکشن سنٹر، ملتان فیٹ اینڈ آئل یونٹ کی انسپکشن کی،اس دوران 5000 لٹر مضر صحت دودھ تلف، مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج، 9 افراد گرفتار، ملتان میں 450 لٹر کھلا آئل ضبط، مقدمہ درج کرادیاگیا،تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ میاں چنوں میں ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی کے دوران 5000 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پاؤڈر کی ملاوٹ پائی گئی۔ اسی طرح اولڈ انڈسٹریل اسٹیٹ حامد پور ملتان میں آئل رینڈرنگ یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی۔ آئل فوڈ اتھارٹی کے معیار کے مطابق نہ پایا گیا۔