• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں گراں فروشی جاری‘ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کہیں نظر نہیں آتے

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر میں اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں پر قابو نہیں پایا جاسکا،متعدد علاقوں میں دوکاندار پرائس لسٹ میں درج قیمتوں سے زائد رقم کھلم کھلا وصول کررہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ گراں فروشی کے خلاف سخٹ ایکشن کرنے میں غفلت سے کام لے رہی ہے ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کہیں نظر نہیں آتے ،محض کاغذی کاروائی کی جاتی ہے،شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے صورت احوال کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے،دریں اثناء ڈپٹی کمشنر وسیم حامدنے گزشتہ روز سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں کی انسپکشن کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے آلو ٹماٹر پیاز اور دیگر اشیاءخورد وںنوش کی نیلامی بھی چیک کی اور آڑھتیوں سے ملاقات کی۔
ملتان سے مزید