• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی قیامت سے کم نہیں، کوآرڈی نیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) کوآرڈی نیٹر چیئرپرسن ڈائریکٹو ر یٹ وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل عمر فاروق بھٹی نے کہا ہے کہ کے پی کے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی قیامت سے کم نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے امدادی سامان، خوراک، ادویات اور ایمرجنسی سہولیات فراہم کر دی ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاک فوج بھی ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
ملتان سے مزید