• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت کا میڈیکل سٹورز‘ فارمیسیز کے داخلی راستے پر ان رجسٹرڈ، ممنوعہ ادویات دستیاب نہیں کا بینرز لگانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان انتظامیہ نے ضلع بھر کے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیز کے داخلی راستے پر ان رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات دستیاب نہیں ہے کا بینرز آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثوبان ضیاء نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے کہ جس میں انہوں نے ضلع بھر کے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے دکان کے انٹرنس پر ایک بینئر آویزاں کریں جس پر یہ تحریر ہو کہ اس میڈیکل سٹور یا فارمیسی پر کوئی بھی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات دستیاب نہیں ہے ۔
ملتان سے مزید