پشاور (نیوز رپورٹر)ملگری وکیلان خیبر پختونخوا کے انتخابات مکمل ہو گئے جس میں محمد رفیق مہمند کو صدر جبکہ رحمان اللہ کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ چیئرمین الیکشن کمیشن ملک اشفاق ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ملگری وکیلان خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کے باقاعدہ انتخابات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔ نتائج کے مطابق محمد رفیق مہمند ایڈووکیٹ صدر اور رحمان اللہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، جبکہ ایاز ورسک ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر ،نائب صدور میں عبدالحفیظ ایڈووکیٹ پشاوراور خیبر، مرجان علی خان ایڈووکیٹ چارسدہ، نوشہرہ اور مہمند اسی طرح سید زبیر شاہ ایڈووکیٹ مردان اور صوابی، سہیل خان ایڈووکیٹ بنوں اور ریاض جان ایڈووکیٹ بونیراور ملاکنڈجبکہ سردار ناصر اسلم ایڈووکیٹ ہزارہ کے نائب صدر منتخب ہوئے ۔ جوائنٹ سیکرٹریز کی سیٹ پر ملک نور الامین ایڈوکیٹ پشاوراورخیبر، محمد اقبال خان ایڈووکیٹ تخت بھائی، مردان اورصوابی جبکہ سید معین شاہ ایڈووکیٹ کوہاٹ ، مرتضی خان ایڈووکیٹ دیر لوئر اور ملاکنڈ ڈویژن کی سیٹ پر کامیا ب قرار پائے۔ فنانس سیکرٹری کے لئے عبدالوہاب ترکالانی ایڈووکیٹ پشاور جبکہ شیخ فخر ایاز ایڈووکیٹ انفارمیشن و سوشل میڈیا سیکرٹری اور نعمان خلیل ایڈووکیٹ سیکرٹری کلچر منتخب ہوئے۔