• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی اجلاس، کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی منظوری

اسلام آ باد( کامرس رپورٹر ) ای سی سی نے حالیہ مون سون کی بارشوں کے متاثرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے ریلیف کی فراہمی کیلئے این ڈی ایم اے کےلیے پانچ ارب80کروڑر وپے کے پیکیج کی منظوری دے دی اور وزارت خزانہ کو فوری طورپر 4ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی تاکہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے ، ای سی سی نے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر میں بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز مساوی بنیادی پر نافذ کرنے ،سٹیک ہولڈرکمپنی نیکا( این ای سی سی اے) کےلیے دو ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ، اس کیلئے مشترکہ ورک شیٹ متعلقہ سٹیک ہولڈرز سٹیٹ بنک آف پاکستان ، بنکوں اور نیکا نے معاہدے کےتحت تیار کی جس کی منظوری دے دی گئی ، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، ای سی سی میں وزارت بحری امور نے جنوبی افریقہ میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے2017میں بحری جہازوں کو پکڑے جانے سے متعلق سمری پیش کی جس کے مطابق پاکستان سٹیل ملز لمیٹڈ کے میسرز کونیسٹن کی جانب سے مبینہ کلیم پربحری جہاز پکڑ لیے گئے تھےجس پر ای سی سی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو 33کروڑپانچ لاکھ 26ہزار روپے کو معاوضے کی مد میں ادائیگی کےلیے تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی، یہ منظوری2017میں کیے گئےای سی سی فیصلےکی روشنی میں منظوری دی اور وزارت صنعت وپیداوار کو ہدایت کی کہ اس کیس کو عدالت ثالثی کےذریعے طے کیا جائے اور اس کی تین ماہ میں رپورٹ دی جائے۔

اہم خبریں سے مزید