• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹو سیکٹر کے مسائل حل کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہارون اختر

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوارہارون اختر خان نے کہا کہ توانائی کے اخراجات ، ٹیکنالوجی اور قرضوں تک رسائی کے حوالے سےآٹو سیکٹر کے مسائل کے حل کےلیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، حکومت مقامی انڈسٹری کو سہولیات کی فراہمی اور پالیسیوں کےتسلسل کےذریعے صنعت سازی کے فروغ کےلیے پوری طرح پرعزم ہے، نئی انرجی وہیکل پالیسی 2025-30 پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا جو اس شعبے میں جدت اور پائیداری کو فروغ دے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت آٹو انڈسٹری کو تحقیق، ترقی اور برآمدات کے فروغ میں مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی آٹوموٹو انڈسٹری کو عالمی مسابقت کے قابل بنایا جا سکے ، معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اسلام آباد میں ہونیوالی آٹو پارٹس سمٹ 2025 میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، کانفرنس کا انعقادپاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس مینوفیکچررز نے کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آٹو پارٹس انڈسٹری کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ اس وقت قومی جی ڈی پی میں 3 فیصد حصہ ڈال رہا ہے اور 25 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کر چکا ہے۔معاونِ خصوصی نے بتایا کہ پاکستان میں سات بڑی کار ساز کمپنیاں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کر رہی ہیں جبکہ 1200 سے زائد آٹو پارٹس مینوفیکچررز مقامی پرزہ جات کی تیاری میں مصروف ہیں،ہارون اختر خان نے زور دیا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق حکومت ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جن سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید