• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر، بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 28 مویشی ہلاک

تھرپارکر(رپورٹ / عبدالغنی بجیر) تھرپارکر میں موسلادھار بارش،آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق،28مویشی ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے مختلف علاقوں مٹھی اسلام کوٹ ننگرپاکر چھاچھرو اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش ہوئی اسلام کوٹ میں 45ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اگئے۔ننگرپاکر کلوئی اور اسلام کوٹ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے دوران دو مرد اور آیک خاتون جا بحق ہوگئیں اور سات کے قریب افراد بیھوش ہوئے جنہیں اسپتال داخل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید