اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر کراچی و حیدر آ بادشاہد علی کو تبدیل کرنے کا حکم چوبیس گھنٹوں میں واپس لے لیاگیا۔ ذ رائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شاہد بشیر نے 15اگست کو ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر کراچی و حیدر آ بادشاہد علی کو وضاحت کا ایک نوٹس جاری کیا جس میں کہاگیا تھا کہ آپ نے پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کیلئے تیاری کی غرض سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ آپ کو سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ نے 15اگست تک آڈٹ پیراز ک اجواب تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ آپ نے کام کرنے سے صا ف انکار کردیا ج وحکم عدولی کے زمرے میں آ تا ہے۔ہدایت پر عمل کرنے کی بجائے آپ نے موبائل فون ہی بند کردیا ۔ان سے تین دن میں وضاحت طلب کی گئی ۔18اگست کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شاہد بشیر نے ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر کراچی و حیدر آ بادشاہد علی کوتبدیل کردیا اور ایڈ من میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔