اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) نئےمالی سال کےپہلے مہینے افغانستان کےلیےماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرپاکستانی برآمدات میں کمی اورافغانستان سےجولائی میں ماہانہ بنیادوں پردرآمدات میں ایک سوانتیس فیصدکا بڑااضافہ ہوا-گذشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر پاکستان کی افغانستان سےانگور کی درآمدات میں پانچ سو باسٹھ فیصد،خوبانی ایک سوسولہ اورٹماٹرکی درآمدات میں دو سو بارہ فیصد کا اضافہ ہواجبکہ نئےمالی سال کےپہلے ماہ سالانہ بنیادوں پرپاک افغان دوطرفہ تجارت میں بارہ فیصدکی کمی ہوئی ۔حکومتی ذرائع کے مطابق جون 2025کے مقابلےجولائی2025 میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں28 فیصد اور جولائی میں سالانہ بنیادوں پرافغانستان کےلیےبرآمدات میں2فیصد کی کمی ہوئی جس کے بعد افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 10کروڑ20 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ جون 2025 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 14 کروڑ20 لاکھ ڈالرز اورجولائی 2024 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھا-ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ افغانستان سے پاکستان نے 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی درآمدات کیں اورجون 2025 میں افغانستان سے درآمدات کا حجم ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھا۔