اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے منگل کے روز ڈیم کے سپل ویز سات گھنٹے کھلے رہے جس کے نتیجے میں نالہ کرونگ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ۔ڈیم کے سپل ویز دن بارہ بجے کھولے گئے اور شام کو سات بجے انہیں بند کیاگیا۔اس موقع پر سائرن بجائے گئے۔