کراچی (اسٹاف رپورٹر )گرومندر کے قریب نالے میں نالے میں خاتون سمیت تین افراد گر گئے۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود گرومندر کے قریب نالے میں تین افراد ڈوب گئے۔ قریب موجود پولیس اہلکاروں نے موقع پر موجود شہریوں کی مدد سے ایک خاتون اور نوجوان کو بحفاظت نکال لیا جبکہ نالے میں ڈوبنے والے شخص کی تلاش رات گئے تک پولیس علاقہ مکینوں نے ہمراہ کرتی رہی ۔پولیس نے بتایا کہ نالے میں گرنے والے کی شناخت عباس رضوی کے نام سے ہوئی جو اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ جارہا تھے کہ فٹ پاتھ کے ساتھ موجود پانی میں انہیں نالے کا اندازہ نہیں ہوا اور تینوں نالے میں جا گرے ۔ نالے سے نکالے جانے والے ماں اور بیٹا ہے جبکہ ان کے والد کی تلاش کی جارہی ہے ۔ موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ گھنٹوں گزر جانے کے باوجود ریسکیو ادارے نہیں پہنچے اگر ریسکیو ادارے وقت پر پہنچ جاتے تو ممکن تھا کہ تیسرے شخص کو بھی بچا لیا جاتا ۔ رات گئے آخری اطلاعات تک ڈوبنے والے عباس کی تلاش جاری تھی ۔