• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CSS کیلئے عمر، مواقع میں اضافہ قومی اسمبلی قرارداد پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سی ایس ایس کے لئے عمر اور مواقع میں اضافہ سے متعلق قومی اسمبلی سے منظور شدہ قرارداد پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔منگل کو سینیٹر فوزیہ ارشد نے عوامی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سی ایس ایس کے امتحان کے لئے عمر 35 سال اور اس کے لئے چانس 5 کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی سے منظور ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ اس کے لئے آن لائن داخلے جاری ہیں اور 25 اگست آخری تاریخ ہے اس قرارداد کے حوالے سے کیبنیٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن درکار ہے ۔
اہم خبریں سے مزید