• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین نے کلاوڈ برسٹ کو منفرد اور طاقتور موسمی واقعہ قرار دیدیا

اسلام آباد ( طاہر خلیل) ماہرین کا ماننا ہے کہ کلاوڈ برسٹ ایک منفرد اور طاقتور موسمی واقعہ ہے جس میں ایک گھنٹے میں 200ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوتی ہے۔ بادلوں کا پھٹنا کہلانے والی یہ صورت حال عموما پہاڑی علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ ہوتی ہے، جس سے سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زمین اور بادلوں کے مابین موجود گرم ہوا کی لہر، بادلوں کو فوری نمی برقرار رکھنے سے روک دیتی ہے۔ جب دباؤ کافی ہوتا ہے، تو بادل سے پانی اچانک بڑی مقدار میں گر کر کلاوڈ برسٹ کا باعث بن جاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں موسمیاتی تغیرات نے اس عمل کی شدت میں اضافہ کردیا ہے، کیونکہ بدلتے موسم اور نمی کی مقدار پہلے کی نسبت کہیں زیادہ ثابت ہو رہی ہے۔ موجودہ مون سون سیزن میں پاکستان کے مختلف علاقوں چکوال، حیدرآباد، گلگت، اور چلاس صوابی ،چار سدہ جیسے مقامات پر کلاڈ برسٹ کے سنگین اثرات سامنے آئے ہیں۔ چکوال میں ایک کلاوڈ برسٹ کے باعث 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ حیدرآباد میں تقریبا 70 فیصد گلیاں پانی کی لپیٹ میں آگئیں۔
اہم خبریں سے مزید