کراچی(اسٹاف رپورٹر) بارش کے بعد شہر بھر میں موبائل فون کی سروس میں خلل پیدا ہونے سے شہریوں کو اپنے اہل خانہ سے رابطے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،بارش کی وجہ سے موبائل فون سروس بھی جواب دے گئی جس نے سڑکوں، دفاتر، مارکیٹوں میں پھنسے شہریوں کی پریشانی میں بھی اضافہ کردیا‘سروس میں خلل سے خواتین، بزرگوں اور نوجوان لڑکے لڑکیوںکا اہل خانہ سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا جس سے گھروں پر اپنے پیاروں کا انتظار کرنے والوں کو بھی سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔