اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) صدر مملکت آصف علی زرداری کے پریس سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انفار میشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر دا نیال گیلانی کو نیا پر یس سیکرٹری مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دا نیال گیلانی اس سے قبل کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور اس وقت سر کاری ٹی وی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے ۔ ایوان صدر نے ان کی ریکو زیشن بھجو ادی ہے۔ مو جودہ پر یس سیکرٹری اختر منیر نئے پریس سیکرٹری کی تعیناتی کے ساتھ ہی فرائض سے سبکدوش کردیے جائیں گے۔