کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے منگل کو رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اپنے حلقہ انتخاب سرجانی میں عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی استعفیٰ دیں کراچی والے اور گورنر سندھ انکی تنخواہ اور مراعات سے زیادہ انکا خرچ اٹھا لیں گے مگر اب بحیثیت میئر انکا بوجھ نہیں اٹھا سکتے،کراچی بارش کے بعد مکمل ڈوبے ہوئے شہر کا منظر پیش کررہا ہے، میئر کراچی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں کے دعوے کراچی کے گلی محلوں میں بہنے والے کالے پانی کے ساتھ بہہ گئے۔ شہر میں نہک صوبائی اور ناہی بلدیاتی نظام موجود ہے۔ میئر کراچی بارش سے پہلے سوکھی سڑکوں اور خالی نالوں کا دورہ کرکے عوام کو مامو بنانے میں مصروف رہے۔