پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز صابی نے کرم صدہ میں ایف سی اہلکار کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کرنے کے مقدمے میں گرفتار 2بھائیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیدیا، ملزموں کی جانب سے دانیال خان چمکنی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان سمیع اللہ اور محمد زمان پر الزام ہے کہ انہوں نے25جون 2025کو پولیس اسٹیشن صدہ کی حدود میں کلہاڑی کے وار کرکے مدعی مقدمہ صادق کو زخمی کردیا تھا جو ایف سی اہلکار ہے ۔فریقین میں مستورات کاتنازعہ بتایاگیاہے۔ دوران سماعت ملزموں کے وکیل دانیال چمکنی نے بتایاکہ اس کے موکلوں پر کلہاڑی سے وار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم جو میڈیکل رپورٹ پیش کیا گیا ہے اس میں کہیں سے بھی یہ ثابت نہیں ہوا کہ وہ کلہاڑی کے وار سے زخمی ہوئے لہذا اس کیس میں مزید تفتیش کی ضروری ہے ۔ انہوں نے ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی۔