• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر دو غیر قانونی فوڈ یونٹس سیل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سرکی روڈ پر کارروائی ،فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر دو غیر قانونی فوڈ یونٹس کو سیل کر دیاگیا ۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سرکی روڈ پر رہائشی مکانات میںغیر قانونی فوڈ یونٹس قائم کئے گئے ہیں جس پر ڈی جی نے فوڈ سیفٹی ٹیم کو کارروائی کی ہدایت کی ٹیم نے گزشتہ روز سرکی روڈ کے رہائشی علاقے میں قائم کھویا سپلائراور جوس بنانے والے دو غیر قانونی فوڈ یونٹس کو فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پرسیل کر دیا ۔انسپیکشن کے دوران کھویا سپلائر کے پاس کسی بھی قسم کی رسید یا ٹریس ایبلٹی ریکارڈ موجود نہ تھاجبکہ یونٹ میں کھویا انتہائی ناقص اور غیر صحت بخش حالت میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔ مزید برآں یونٹ بی ایف اے کے لائسنس کے بغیر چلایا جا رہا تھا۔دوسری جانب جوس پروڈکشن یونٹ میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ برانڈز کے نام سے مشروبات تیار کیے جا رہے تھے۔ ٹیم کو معلوم ہوا کہ خام مال اور تیار شدہ مصنوعات کا ذخیرہ انتہائی خراب حالت میں تھا جبکہ پروسیسنگ لائن بھی ناقص اور غیر معیاری پائی گئی۔ جوس پیکنگ پر غلط ایڈریس اور جعلی رابطہ نمبرز درج تھے اور کوئی لیب رپورٹ بھی فراہم نہ کی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے یونٹ میں تیار ہونے والے چار مختلف برانڈز کے جوس کے نمونے موقع پر لے کر لیبارٹری تجزئیے کے لیے روانہ کر دئیے۔
کوئٹہ سے مزید