کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ ،ژوب، موسیٰ خیل،مستونگ ،لورالائی، کوہلو، قلات ،بارکھان، سبی،ہرنائی، قلعہ سیف اللہ،شیرانی، پشین، قلعہ عبد اللہ، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد،خضدار،نوشکی،جھل مگسی، آواران ، کیچ ،، لسبیلہ، او ر ما ڑہ، پسنی ، پنجگوراورگوادر میں مطلع ابر آلود رہا گذشتہ روزکوئٹہ میں 05، خضدار 60، سبی 40، قلات 28، ژوب 09 اورلسبیلہ میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت37، گوادر38، قلات29، تربت 43،سبی 39اور نوکنڈی میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،آج بدھ کو ژوب، موسیٰ خیل،مستونگ ،لورالائی، کوہلو، قلات ،بارکھان،سبی،ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، شیرانی، پشین، قلعہ عبد اللہ، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، خضدار ،نوشکی،جھل مگسی، آواران ، او ر ما ڑہ، پسنی ،لسبیلہ، پنجگور، کیچ اورگوادر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔