• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: اے آئی سے چلنے والے STEAM نصاب کا آغاز

کوئٹہ(پ ر) نیکسٹ جین بلوچستان ،فیوچر اسکلز سمٹ 2025 کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اے آئی سے چلنے والے STEAM نصاب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور 21ویں صدی کی مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ یہ اہم پروگرام لیڈرز اوڈیسے اسکول اینڈ کالج، LearnOBots اور ترک قونصل خانے کے اشتراک سے منعقد ہوا۔زاہد جان مندخیل، سی ای او لیڈرز اوڈیسے اسکول اینڈ کالج نے کہاکہ ہم بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں کام کر رہے ہیں، بچوں کو بااعتماد اور قابل قائدین بنانے میں اساتذہ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ نصاب نوجوانوں کو عملی مہارتیں اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتیں فراہم کرے گا تاکہ وہ عالمی معیار کے تقاضوں کے لیے تیار ہوں۔سابق وزیر اعلیٰ اور ترک قونصل جنرل میر جان محمد خان جمالی نے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت کی رفتار بڑھ رہی ہے۔ بلوچستان کو بھی بھرپور حصہ ڈالنا چاہیے۔ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے جڑا ہے اور یہ اقدام ہمارے نوجوانوں کو قیادت کے لیے ضروری اوزار فراہم کرتا ہے۔سابق سینیٹر ثناء جمالی نے کہاکہ میں اس منصوبے میں خدمات انجام دینے کے لیے پرعزم ہوں۔ یہ طلبا کے لیے دیرپا فوائد لائے گا۔صوبائی وزیر برائے تعلیم راحیلہ درانی نے لیڈرز اوڈیسے، LearnOBots اور ترک قونصل خانے کے تعاون کو سراہا اور اسے نوجوان طلبا کے لیے ایک "ذہنی انقلاب" قرار دیا۔LearnOBots کے نمائندگان، بشمول جنرل مینیجر محسن اور کاروباری ماہر منیب، نے میکرسپیس، انوویشن لیبز اور مقامی طور پر تیار کردہ ہارڈویئر کٹس کے منصوبے پیش کیے تاکہ طلبا کو عملی تجربہ حاصل ہو۔

کوئٹہ سے مزید