• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کو ٹرین آپریشن جاری رکھنے کیلئے بوگیوں کی شدید قلت کا سامنا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کو ٹرین آپریشن جاری رکھنے کے لیے بوگیوں کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث دو ٹرینوں کی بندش پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔شاہ حسین ایکسپریس کراچی جانے والی وی وی آئی پی ٹرین، جو 34 بوگیوں کے ساتھ چلائی جاتی رہی ہے، بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔خوشحال خان خٹک ایکسپریس تقریباً 50 بوگیوں کے ساتھ چلنے والی اس ٹرین کی بندش بھی زیر غور ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق، مسافروں کی کم تعداد اور بوگیوں کی کمی بنیادی وجوہات ہیں۔موجودہ سسٹم میں تقریباً 100 بوگیوں کی قلت کا سامنا ہے، جس سے دیگر ٹرین آپریشنز بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ریلوے حکام نے دونوں ٹرینوں کی مکمل بندش کے حوالے سے ہیڈکوارٹر میں مشاورت شروع کر دی ہے تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔یہ صورتحال ریلوے کے مجموعی آپریشنز پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے جبکہ مسافروں کو متبادل سفری سہولیات کے لیے دیگر ٹرینوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔
کوئٹہ سے مزید