کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے ارکان سابق میئر و ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ ، میر وائس ایڈووکیٹ ، احمد شاہ ایڈووکیٹ ، عبداللہ ایڈووکیٹ ، عمر فاروق ایڈووکیٹ ، توقیر بھٹی ، ضیاالحق ، قسمت اللہ ، سردار بہلول ، سردار احمد شاہ ، مصور بشیر اور محمد نعیم جان نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی سمیت تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پارٹی قائدین کو قید اور سزائیں سناکر جمہوریت کا گلہ گھونٹ رہی ہے ، انہوں نے پانچ اگست کے احتجاج کو زبردستی روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام پر مسلط کی گئی ہے۔