کوئٹہ (پ ر) ڈائریکٹر افرادی قوت و تربیت ارشاد احمد نے کہا ہے کہ تربیتی کورسز ملازمین کے لئے ناگزیر ہیںیہ نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرامز کا تسلسل اداروں کی ترقی اور ملازمین کی استعدادِ کار میں اضافے کے لئے انتہائی ضروری ہےیہ باتیں انہوں نے تین روزہ تربیتی پروگرام برائے سی بی ٹی اینڈ اے کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیںاس موقع پر پرنسپل ویمن ٹی ٹی سی میڈم شبنم ناز، چیف ٹی ٹی بی محمد شفیع، اکاؤنٹس آفیسر غلام نادر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی نواز شاہوانی اور دیگر افسران بھی موجود تھےارشاد احمد کا کہنا تھا کہ سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو بدلتے ہوئے تقاضوں اور جدید نظام کے مطابق تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہےتربیتی پروگرامز نہ صرف ان کی مہارتوں کو جلا بخشتے ہیں بلکہ انہیں عملی میدان میں زیادہ بہتر انداز میں کارکردگی دکھانے کے قابل بھی بناتے ہیں۔