کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت نے صوبے کی تمام جیلوں میں قیدیوں کے لیے ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہو اجس میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی کی خصوصی ہدایات پر صوبے کی تمام جیلوں میں قیدیوں کے لیے ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی، ڈاکٹر سرین نوشیروانی، ڈاکٹر امیر علی بگٹی، ڈاکٹر ایمل خان، ڈاکٹر محمد شاہد ترین اور ڈاکٹر داو د اچکزئی نے شرکت کی اس موقع پر بتایا گیا کہ اس اقدام کا مقصد قیدیوں اور عملے کی صحت کو محفوظ بنانا اور متعدی امراض کے پھیلاو پر قابو پانا ہے۔جس میں۔ اجلاس میں جیلوں میں صحت عامہ کے اقدامات اور اسکریننگ پروگرام کے عملی پہلوو ں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قیدیوں کی صحت کے لیے جامع حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے تاکہ مہلک امراض کی بروقت تشخیص اور موثر علاج یقینی بنایا جا سکے۔ بتایا گیا کہ اسکریننگ سے نہ صرف قیدیوں کو بہتر علاج فراہم ہوگا بلکہ جیلوں میں صحت مند ماحول قائم کرنے، عملے کو محفوظ رکھنے اور مجموعی طور پر عوامی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔مزید کہا گیا کہ یہ پروگرام صوبے میں بیماریوں کے بوجھ کو کم کرنے اور عوامی صحت کے فروغ کے لیے ایک مو ثر سنگ میل ثابت ہوگا، جو حکومت بلوچستان کے صحت دوست ویڑن کی عکاسی کرتا ہے۔