• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلے، سیلاب قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے جاپان کے تجربات سے استفادہ کریں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز

ٹوکیو / لاہور (عرفان صدیقی / خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جاپان کا سرکاری دورہ اہم اور نتیجہ خیز ثابت ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے حکومتی و پارلیمانی رہنماؤں اور ٹیکنالوجی ماہرین سے ملاقاتیں کر کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔بدھ کو انہوں نے سینئر اسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما اور جاپان پارلیمنٹرین فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین سیشیز وایٹو سے ملاقاتیں کیں اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ زلزلے، سیلاب ، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے جاپان کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ٹوکیو کے جدیدترین اور شاہکار ٹریفک کنٹرول مرکز کا دورہ کیا جبکہ پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ اور الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ روز اپنے دورہ جاپان کے دوران جاپان کے خارجہ امور کے سینئر اسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے جاپان کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سینئر اسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ مایا جی ٹاکوما کا نے مریم نوازشریف کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارک پیش کی۔

اہم خبریں سے مزید