اسلام آباد(صالح ظافر) بنگلہ دیش نے بھارت کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرزمین پر بنگلہ دیشی شہریوں، بالخصوص کالعدم عوامی لیگ کے مفرور رہنماؤں کی سرگرمیاں ’’عوام اور ریاستِ بنگلہ دیش کے خلاف واضح جارحیت‘‘ ہیں۔بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ رپورٹس کے مطابق کالعدم جماعت نے بھارت میں دفاتر قائم کیے ہیں اور نئی دہلی پریس کلب میں سرگرمیوں کے ذریعے پروپیگنڈا کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔