• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم نے شدید بارشوں کے پیش نظر جمعرات کو دوسرے روز بھی کراچی کے نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے اپنے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ اقرا یونیورسٹی نے بھی جمعرات کو یونیورسٹی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ این ای ڈی اور میٹروپولٹن یونیورسٹی میں بھی تمام کلاسیں معطل رہیں گی۔
اہم خبریں سے مزید