• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )قدرتی آفات زلزلہ اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے وفاقی حکومت نےوزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کر دیا ، وزیراعظم ریلیف فنڈ کیلئے گریڈ 19سے اوپر کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے ایک روز کی تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی ،اس حوالے سے وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا ، جس کے تحت متعلقہ وزارتوں اور اداروں کوہدایت کی گئی ہےکہ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ہونیوالے جانی و مالی نقصان جبکہ جانوروں ، نجی و سرکاری املاک ، انفراسٹرکچر کے بڑے پیمانے پر نقصان سے صورتحال بہت خراب ہوچکی ہے، متاثرہ آبادی کو فوری ریلیف اور بحالی کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے قومی سطح پر اجتماعی کوششوں کےلیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کر دیاگیا۔

اہم خبریں سے مزید