• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی کا نظام پرائیویٹائزیشن کے باوجود مستحکم نہ ہو سکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں بجلی کا نظام پرائیویٹائزیشن کو طویل عرصہ گزرنے کے باوجود مستحکم نہ ہو سکا، ہر بارش میں شہر کا 70 سے 70 فیصد علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے اور پھر کئی کئی گھنٹوں تک بجلی بحال نہیں ہوتی، شہری بجلی نہ ہونے سے مسائل کا شکار اور پوری رات جاگ کر بحال ہونے کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ منگل کو بند ہونے والی بجلی چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بدھ کو بحال نہ ہوئی تھی کہ بارش کے باعث دوبارہ بند ہوگئی۔ شہر کئی علاقوں میں رات تک بجلی بحال نہ ہو سکی تھی اور شہری پریشان تھے۔
اہم خبریں سے مزید