• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا خالد مقبول سے رابطہ، کراچی میں بارش سے پیدا صورتحال پر گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے فون پر رابطہ کیا اور بارش سے پیدا صورتحال پر گفتگو کی۔ خالد مقبول نے وزیر اعظم کو کراچی میں بارش اور اربن فلڈنگ سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا، وزیر اعظم شہباز شریف سے کراچی میں وفاقی اداروں کو مکمل فعال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے بعد کی صورتحال پر کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کام شروع کئے جائیں، جس پر وزیر اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کراچی میں مکمل فعال رہنے کی ہدایت کر دی۔
اہم خبریں سے مزید