• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے 67 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے 2 سال میں 67 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق  رکھنے والی انفلوئنسر رجنی گھنگھاس آج کل کافی خوش ہیں، کیونکہ اپنی 20ویں سالگرہ انہوں نے ایک نئی کامیابی کی صورت میں منائی۔

دو سال قبل ان کا وزن 155 کلو تھا اور وہ اکثر مسکراہٹ کے پیچھے اپنا دکھ چھپاتی تھیں۔  مگر آج 20 سال کی عمر میں ان کا وزن 88 کلو ہے اور وہ 67 کلو وزن کم کرنے کو اپنی  نئی زندگی قرار دیتی ہیں۔

رجئی کا کہنا ہے کہ ان کے اندر یہ تبدیلی سادہ ورزش، گھریلو کھانے اور روزمرہ جدوجہد کی وجہ سے آئی ہے ، کیونکہ اصل تبدیلی کسی شارٹ کٹ سے نہیں بلکہ روزانہ کے چھوٹے مگر مستقل فیصلوں سے آتی ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے 2023 کے آخر میں اپنی زندگی بدلنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے نہ کوئی فیشن ایبل ڈائیٹ اپنائی، نہ ہی انتہائی مہنگے  پروگرامز لیے۔ صرف سادہ فارمولا اپنایا، جس میں مستقل ورزش اور متوازن کھانوں کا استعمال کیا۔

شام کے اوقات میں وہ ہلکی پھلکی ورزش کیا کرتی تھیں، جس میں ایک کلو میٹر تک دوڑنا بھی شامل تھا، ورزش کے بعد سلاد ان کی توانائی کا ذریعہ بنتا، جبکہ کبھی کبھار اہل خانہ کے ساتھ چیٹ ڈے یعنی (بد پرہیزی) بھی کرتیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ڈائیٹ پلان بھی شیئر کیا، جس میں چپاتیاں، سبزیاں، پنیر، دہی، پروٹین، چنے کا سلاد، مکھانے، کھیرے، اجوائن والی چائے، دار چینی لیموں پانی، اور چقندر کا جوس شامل ہیں، ساتھ ہی وہ روزانہ 4 لیٹر پانی پینے اور 10 ہزار قدم چلنے کو لازمی اصول قرار دیتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید