کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں واقع کال سینٹر کی عمارت میں پانی بھرجانے کے باعث عملہ محصور ہو گیا اور گزشتہ شب خواتین سمیت 30 افراد پھنس گئے،سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور واٹر ریسکیو وہیکل کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئی ، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق پھنسے ہوئے افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا جن میں 18 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید