کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران کراچی پولیس نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں،ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات پر ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کے افسران و جوان پوری رات شہریوں کی خدمت اور مدد کے لیے متحرک رہے۔