• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی تباہی کی ذمہ دار پی پی اور جماعت اسلامی ہے، ترجمان ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی کی ذمہ دار پی پی اور جماعت اسلامی ہے ،کراچی آج دنیا کے بڑے شہروں میں نہیں بلکہ کھنڈرات اور کچرے کے ڈھیروں میں شمار ہو رہا ہے جس کی ذمے دارجماعتِ اسلامی اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت ہے، ایک نے نو ٹاؤنز پر قبضہ جما کر اربوں کے فنڈز ہڑپ کیے، دوسرے نے سترہ برس تک سندھ کے وسائل لوٹ کر کراچی کو اندھیروں اور نالیوں کے حوالے کیا، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کو اگر واقعی خدمت عزیز ہوتی تو اربوں کے فنڈز کے باوجود گلیاں آج جوہڑ نہ بنتیں، نالے ابل کر گھروں میں داخل نہ ہوتے، سڑکیں بارش کے چند قطروں میں بہہ نہ جاتیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ نام نہاد ٹھیکیدار فوٹو کھنچوانے اور ایم کیو ایم پر کیچڑ اچھالنے کے سوا کچھ نہیں جانتے، ایم کیو ایم ہی وہ جماعت ہے جو آج بھی عوام کے درمیان کھڑی ہے، خدمت کر رہی ہے اور کرتی رہے گی، یہ شہر ہمارا ہے اور ہم ہی اس کی اصل آواز ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید