• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کا شہباز شریف کے نام خط، جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے نام خط میں پاکستان میں حالیہ مون سون و سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام سے جانی نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہوں، یہ امر باعث اطمینان ہے کہ اس موقع پر برطانوی حکومت نے پاکستان کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں برطانوی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید