• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بانیٔ کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح گرفتاری قانون اور انصاف کے جنازے کو سرِعام نکالنے کے مترادف ہے۔

پی ٹی آئی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پوچھتی ہے کہ کہاں ہے آئین؟ کہاں ہے قانون؟ کہاں ہے انصاف؟

اعلامیے میں پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ ظلم و بربریت اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پاکستان میں جنگل کا قانون نافذ ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کھلی جارحیت کا نوٹس لیں۔

قومی خبریں سے مزید