• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزامات میں 41 مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 41مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ قادر پورراں کے علاقے کاشف سے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ملتان اور سیتل کے علاقے عمران ظفر اور محمد لیاقت سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فونز لے گئے محمد علی سے دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی 7ہزار و موبائل چھین لیا تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد فیاض سے مسلح ڈاکو 27ہزار سمیت بکری و پیڈسٹل فین لوٹ کر فرار زین محی الدین سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل و موبائل چھین کر لے گئے تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے محمد اشفاق سے مسلح ڈاکووں نے نقدی 48ہزار و موبائل لوٹ لیا تھانہ جلیل آباد کے علاقے طاہر سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا جبکہ کینٹ کے علاقے محمد عمران کی موٹرسائیکل یاسر مشتاق کا موبائل و نقدی 5ہزار ممتاز آباد کے علاقے محسن کی نقدی 10ہزار و موبائل صدر شجاع آباد کے علاقے غلام یاسین کے آم 8من سٹی شجاع آباد کے علاقے محمد ندیم تین گٹو آم راجہ رام کے علاقے غلام مصطفی تار مالیت 2لاکھ کوثر پروین کے گھر سے نقدی 15ہزار و طلائی زیورات سٹی جلالپور کے علاقے ملک ثنا اللہ کا سامان محمد شفیق کا موبائل نیوملتان کے علاقے اقبال کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے عارف حسین کی موٹرسائیکل صابر علی کا گھریلوں سامان دہلی گیٹ کے علاقے گیس میٹر دولت گیٹ کے علاقے عامر رحیم کا موٹرسائیکل حرم گیٹ کے علاقے ذیشان کی نقدی 12ہزار و موبائل پاک گیٹ کے علاقے خالد کا موبائل کپ کے علاقے مجاہد کا گیس میٹر عابد احمد کی سولر پلیٹ گلگشت کے علاقے ضمیر کا موبائل زبیر کی نقدی 1لاکھ 20ہزار و طلائی زیور اسلم اور شاہد کے موبائلزفونز بی زیڈ کے علاقے برکت علی کی ایل سی ڈی و نقدی کوتوالی کے علاقے نجیب کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے خالد کا گھریلوں سامان صدر کے علاقے بلال کی دو بکریاں آمنہ بی بی کا گھریلوں سامان الپہ کے علاقے ندیم کی نقدی ایک لاکھ بیس ہزار و طلائی سونا قادر پورراں کے علاقے اکبر مویشی اور ارشاد کی نقدی تین لاکھ چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید