• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائد المعیاد ادویات اور نشہ آور انجکشن رکھنے پر مختلف میڈیکل سٹورز مالکان کو جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈرگ ایکٹ کے تحت مختلف کیسز کی سماعت کی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے زائد المعیاد ادویات اور نشہ آور انجکشن رکھنے کے الزام میں مختلف میڈیکل سٹورز مالکان کو جرمانے بھی عائد کیے اور کیسز ڈرگ کورٹس بھیجنے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے ادویات کی گارنٹی اور لائسنس نہ رکھنے والے متعدد میڈیکل سٹورز کو سربمہر کرنے کے احکامات بھی دیے۔
ملتان سے مزید