• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانقاہ دیوان باغ آف ملتان میں تاجدار ختم نبوتؐ و سالانہ ختم محبوبین سیمینار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) خانقاہ دیوان باغ آف ملتان میں تاجدار ختم نبوت ؐو سالانہ ختم محبوبین سیمینار منعقد۔سجادہ نشین پیر سید دیوان علی اسامہ معظم شاہ بخاری ، سربراہ تحریک بقائے اسلام سید جاوید سعید کاظمی اور یوسی 75 کے ناظم اعلیٰ علامہ قاری محمد امجد چشتی نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت ؐکا عقیدہ ہماراایمان ہے ۔سیمینار میں پیر سید دیوان احمد زعیم مسعود شاہ بخاری،پیر سیدعلی احمد شاہ بخاری، پیر محمد اکرم ،پیر محمد اسلم،ریاض نظامی،پیر تصدق حسین،سید عبدالمقسط شاہ ودیگر علماءکرام ،مشائخ عظام ومعزز شخصیات و اہلیان سلسلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید