• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کیخلاف جھوٹے مقدمات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے ٹیکس دینے والے لاکھوں چھوٹے تاجروں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے تاجر رہنما وہاج قریشی سمیت دیگر کے خلاف جھوٹا مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو مرکزی تنظیم تاجران بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی تھانہ ممتاز اباد پولیس اپنا رویہ درست کرے تاجر برادری کے ساتھ کسی صورت ناانصافی برداشت نہیں کریں گے اس سلسلے میں صوبائی حکومت پنجاب ،ائی جی پنجاب ایڈیشنل ائی جی ساؤتھ پنجاب ار پی او ملتان سی پی او ملتان سنجیدگی سے نوٹس لیں ۔
ملتان سے مزید