ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب ملتان کے ریجنل ہیڈ و کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد ملک نے بیوہ خاتون کو اس کے شوہر کی وفات کے پانچ سال بعد سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے مبلغ 20 لاکھ 5 ہزار روپے کا کلیم دلواد دیا ہے۔ ثمینہ نذر نے وفاقی محتسب پاکستان کو شکایت کی تھی کہ اس کے شوہر محمد نذر نے اسٹیٹ لائف سے انشورنس پالیسی خرید کی تھی مگر اسٹیٹ لائف حکام اسے اس کے مرحوم شوہر کی پالیسی کی رقم دینے سے انکاری ہے۔