ملتان( سٹاف رپورٹر)حضرت امام حسنؓ نے امت مسلمہ کے لئے امن اور محبت کا درس دیا آج نظریہ امام حسن مجتبی کے فروغ کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار دربار حضرت پیر جندن شا ہ،حضرت پیر امیر شاہ کے سجادہ نشین سید عبدالسمیع شاہ نے سالانہ حضرت امام حسنؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید جہاں زیب شاہ ،علامہ قاری عارف سعیدی نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی حضرت امام حسن ؓکے فرامین کے مطابق گزارنی چاہیے۔