ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ’’جی ایم او مکئی، جدت اور اثرات‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ پاکستان کو نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا، زرعی ٹیکنالوجیز کے بارے میں قومی سطح پر مکالمہ ہونا چاہیے تاکہ سائنسدانوں، صنعت کاروں، پالیسی سازوں اور کسانوں کے خیالات کو شامل کیا جائے۔ سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر خالد عزیز (سینئر مینیجر ایگری بزنس) نے بطور گیسٹ سپیکر شرکت کی۔