ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شجاع آباد کے علاقہ اڈا بنگالہ موڑ موضع گردیز پور چاہ خان والا کے رہائشی محمد اکرم نے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان جرائم پیشہ عناصر محمد فہیم،محمد نعیم، محمد یوسف،وسیم،محمد رمضان،عارف،محمد ندیم وغیرہ نے تقریباًتین ماہ قبل زبردستی گھر میں گھس کر مجھے اور میرے بیٹوں اور دیگر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے نتیجے میں میرے بیٹے محمد اقرار کے سر کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور میرا بازو بھی توڑ دیا ،مذکورہ ملزمان ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،ملزمان کے خلاف تھانہ صدر شجاع آباد میں مقدمہ درج کرایا گیا مگر مذکورہ ملزمان آج تک ازاد ہیں اور الٹا ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروا کر ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او ڈی جی خان، ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی اور ہمیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ڈی پی او مظفرگڑھ دفتر کے سامنے اہلخانہ کے ہمراہ اجتماعی خود سوزی پر مجبور ہو جائیں گے۔