• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں مہمان بن کر آنے والا شخص چوری کے الزام میں پولیس کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہری کے گھر آنے والا شخص سامان چوری کرکے فرار اہلخانہ کا پیچھا کرنے اور اطلاع پولیس کرنے پر صدر تھانہ کے ہتھے چڑھ گیا ۔بلال چوک کے رہائشی عبدالرشید نے پولیس کو اطلاع دی کہ محمد طارق رات گئے ہمارے گھر رہنے کیلئے آیا جس نے گھر سے طلائی انگوٹھی سمیت دیگر سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگیا اہلخانہ نے ملزم کا پیچھا کیا اور بمب موڑ کے قریب اطلاع پولیس کی گئی تو ملزم کو پولیس نے چوری شدہ سامان سمیت گرفتار کرلیا پولیس نے چوری شدہ سامان ھوالہ اہلخانہ کے کردیا اور ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا جس کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید