ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاشعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام بھیک کے تدارک کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر کامران اشفاق ،شاہد محمود انصاری، صدر شعور ترقیاتی تنظیم، پروفیسر اعظم، صدر کریسنٹ لائن کلب، مس پیرزادہ ،ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، فروا ہمدانی نے کہا کہ اس کے خاتمے کے لیے تعلیم اور ہنر کی فراہمی ناگزیر ہے حکومت کو ہر ضلع میں ریہیبلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے چاہئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس، چیئرمین شعبہ سوشیالوجی، ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر میں اس وقت چار سے پانچ ہزار فقیر موجود ہیں جو شہر کی خوبصورتی کو متاثر کر رہے ہیں۔ سیمینار میں ڈاکٹر صائمہ افضل، ڈاکٹر صبضہ نور، سید احمد گیلانی، آصفہ اشرف، خالد اقبال، محمد اجمل خان، محمد زین کاظمی، محمد عباس، شازیہ حیات، عبدالعزیز خان، پروفیسر امجد رامے، عامر نواز ملک اور محمد اقبال بلوچ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔