• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ ہماری دینی و قومی ذمہ داری ہے‘ عطاء المنان بخاری

ملتان ( سٹاف رپورٹر) عقیدہ ٔختم نبوتؐ اور پاکستان کی نظریاتی سرحدات کا تحفظ ہماری دینی و قومی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید عطاء المنان بخاری نے احرار دفاع پاکستان و ختم نبوتؐ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی این جی اوز وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدات پر حملہ آور ہیں، ہماری نام نہاد اشرافیہ غیر محسوس طریقے سے مغربی ایجنڈے کی تکمیل میں ʼʼسہولت کاریʼʼ کا کردار ادا کر رہی ہے، دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اراکین پارلیمنٹ غیر اسلامی و ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کو کالعدم کروانے میں مو ثر کردار ادا کریں ۔
ملتان سے مزید